تازہ ترین

باغ مہتاب میں بجلی کا حال بے حال

بار بار کی کٹوتی سے صارفین کی ناک میں دم

تاریخ    18 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر/باغ مہتاب علاقے میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ طلاب کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے وہ پچھلے 3ماہ سے بجلی کی ابتر صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر میٹر والے علاقوں میں6گھنٹے بجلی بند رکھنے کاا علان محکمہ بجلی نے کیا ہے لیکن یہ اعلان صرف کاغذات تک ہی محدود ہے ۔مقامی آبادی کے مطابق جیسے ہی بجلی آتی ہے، اس کے کچھ ہی منٹوں بعد گل ہو جاتی ہے، پھر گھنٹوں تک بجلی کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے مزید کہا بجلی کی بار بار کٹوتی اور غیر اعلانیہ بریک ڈاون کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ میں بجلی کی معقولیت کیلئے اقدامات اْٹھائیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔