تازہ ترین

وادی میں شبانہ سردی کا زور

سرینگر میں منفی3.4،دراس میں منفی 23.8

تاریخ    15 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر// جموں کشمیر اور لداخ میں یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیش گوئی کے عین مطابق درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے اور پوری وادی سخت ترین سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گلمرگ مسلسل وادی میں سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب منفی2.7 تھا۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ ہوا تھا ۔ لداخ کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6ڈگری، کرگل میںمنفی 19.9ڈگری اور دراس میں منفی 23.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔چلہ کلان میں سخت سردی کی وجہ سے  ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر کی اوپری تہہ اور کنارے منجمد ہورہے ہیں اور صبح کے وقت نل بھی جمے ہوتے ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16جنوری تک موسم خشک رہے گا ۔