تازہ ترین

اننت ناگ کی 28 سالہ خاتون کی کویڈ سے موت

تاریخ    14 جنوری 2022 (47 : 02 PM)   
(file Photo)

نیوز ڈیسک
 
اننت ناگ// اننت ناگ کی ایک خاتون جمعہ کی سہ پہر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کویڈ-19سے فوت ہوگئی۔
 
  ایک سینئر صحت کارکن نے بتایا کہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 28 سالہ خاتون کی موت یہاں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں کویڈ-19سے ہوئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مریض کو 11 جنوری کو نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا ۔ 
 
واضح رہے کہ خاتون نے کوویڈ 19ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔
 

تازہ ترین