تازہ ترین

بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی ہونے والا پی ڈی ڈی لائن مین دم توڑ گیا

تاریخ    14 جنوری 2022 (24 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ میں قریب ایک ہفتے قبل بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے والا عارضی ملازم جمعے کی صبح دم توڑ گیا۔
 
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بوگنڈ گاؤں میں 9 جنوری کو محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسمٰعیل ڈار بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گر گیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عارضی ملازم کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے ایک ہسپتال میں پانچ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعے کی صبح دم تور گیا۔
 

تازہ ترین