تازہ ترین

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی روپ نگر مہم کی مذمت

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//سابق ایم ایل اے پونچھ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے جموں کے روپ نگر میں جے ڈی اے کی جانب سے گوجر بستی میں انہدامی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ توڑ پھوڑ غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے۔پونچھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے کہا کہ غریب لوگ جو آٹھ دہائیوں سے وہاں رہ رہے ہیں ان کے خلاف جے ڈی اے نے ہٹ دھرمی سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف مہم کی آڑ میں  جموں میں جو غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مہم شروع کی ہے وہ قابل مزمت ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو چاہئے کہ وہ مذکورہ نوعیت کی مہم کو بند کروائیں اور غریبوں کی ناجائز تنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر توڑے گئے ہیں ان لوگوں کی بازآبادکاری فوری کی جانی چاہیے۔ پونچھ کے دیگر سماجی و سیاسی کارکن جن میں ایڈوکیٹ محمد زمان، تاج میر اور دیگر ان نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ قبائلیوں کو غیر ضروری طورپر تنگ نہ کیا جائے ۔
 

تازہ ترین