تازہ ترین

میجر امت کمار کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر میں منعقدہ شہید امت کمار ٹھینگا کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں فائیو سٹار کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔2جنوری کو شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی کئی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیساتھ ساتھ میجر امت کمار کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جٹ الیون کرکٹ ٹیم 42رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئی ۔فائیو سٹار مینڈھر کی جانب سے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے تو قیر جعفری نے 4جبکہ ریاست خان نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں فائیو سٹار الیو ن نے 7اوروں میں ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔توقیر جعفری کو مین آف دی میچ اعزاز سے نوزا گیا ۔فوج کی جانب سے جیت حاصل کر نے والی ٹیم کو 25ہزار اور ہارنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے بطور انعام دیا گیا ۔
 

تازہ ترین