تازہ ترین

برفباری کے بعدانتظامیہ راحت پہنچانے میں ناکام

تحصیل خواص کا ضلع صدر مقام سے زمینی رابطہ ہنوز منقطع

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید برفباری کے کم از کم ایک ہفتے بعد کئی ضلع راجوری کئی کئی ایسے دیہات ہیں جن کا ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری سے زمینی رابطہ بحال ہی نہیں ہو سکا ۔ان پسماندہ علاقوں میں عوام لگ بھگ ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ضلع میں 8جنوری سے ہوئی شدید برفباری کے بعد سے ہی کوٹرنکہ تا خواص 30کلو میٹر رابطہ سڑک بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تحصیل خواص کا ضلع ہیڈ کوارٹر اجوری سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ لگ بھگ دس دنوں سے تحصیل خواص کا زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے لیکن اس کی بحالی کیلئے زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جہاں علاقہ میں بجلی سپلائی بحال نہیں ہو ئی ہے وہائیں عام لوگو ں کو ضروری کاموں کیلئے بھی ضلع ہیڈکوارٹر جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ 30کلو میٹر رابطہ سڑک پہلے سے ہی انتہائی خراب ہوئی ہے جبکہ اس کی مرمت کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے لوگ انتظامیہ سے رجوع کررہے ہیں لیکن ابھی تک نہ تو اس سڑک کو معیاری بنایا گیا ہے اور نہ ہی برفباری کے بعد اس کی بحالی کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑکوں کو جلدازجلد بحال کیا جائے تاکہ عوام کو دوران آمد ورفت درپیش مسائل کم ہو سکیں ۔

تازہ ترین