تازہ ترین

راجوری پونچھ میں لوہڑی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم+سمت بھارگو +رمیش کیسر
 پونچھ//پورے ملک کی طرح سرحدی ضلع پونچھ اور راجوری میں لوہڑی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں عقیدت مندوں کی جانب سے مختلف مقامات پر تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مندوروں میں بھی خصوصی پوجا کی گئی ۔سرحدی ضلع پونچھ میںلوہڑی کا تہوار جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران حسب روایت قصبہ پونچھ کے مختلف مقامات پر عقیدت مندوں کی جانب سے لوہڑی(الائو) جلا کراس میں میٹھی ریوڑیاں پھینکی اور لو ہڑی کے گیت گاتے ہوئے ایک دوسر ے کو لوہڑی کی مبارکباد دی گئی۔ واضح رہے کہ لوہڑی سردی کے آخری ایام میں منایا جانے والا پنجاب کا روایتی تہوارہے جوہر سال 13 جنوری کو منایا جاتا ہے۔نئی شادی اور بچے کی پیدائش والے گھر میں یہ تہوار اور بھی خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس دوران ایک دوسرے کو مکی ،ریوڈی،گڑ اور مونگ پھلی کی شیرنی تقسیم کی گئی۔ لوڑی کے تہوار پر لوگوں نے کرونا جیسی وبائی بیماری کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تہوار منایا اور دوسروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی جاتی رہی۔راجوری ضلع ہیڈ کوارٹر کیساتھ ساتھ دیگر سب ڈویژنوں میں بھی مذکورہ تہوار روایتی طریقہ کیساتھ منایا گیا ۔لوہڑی کا تہوار جمعرات کو راجوری میں ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور لوگوں نے اپنے گھروں میں الاؤ روشن کیا۔لوہڑی ایک ایسا تہوار ہے جو ثقافتی رسومات کے مطابق سردیوں کے موسم کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے اور لوہڑی کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ گری دار میوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں مذکورہ تہوار دھوم دھام سے منایا گیا۔ لوہڑی کے تہوار کے موقع پر جمعرات کو دیہی علاقوں میں پرانی رسم و رواج دیکھنے کو ملے ۔اسی طرح سندر بنی و دیگر علاقوں میں بھی تہوار منایا گیا ۔
 

تازہ ترین