تازہ ترین

برف باری کے بعد چھاترو کے متعددعلاقے بجلی سے محروم

طبی مراکز میں عملہ کی قلت، عوام و مریض مشکلات سے دوچار

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن چھاترو کے متعدد علاقہ جات برفباری کے سبب بجلی سپلائی سے محروم ہے اور دس روز سے کی علاقہ جات گھپ اندھیرے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ چند علاقہ جات میں بجلی کی سپلائی کو بحال کیا گیا لیکن اس کے باوجود ابھی بھی متعدد علاقوں کی عوام گھپ اندھیرے میں ہے جس سے انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چھاترو کے چنگام،کھوڑہ ، کوترنہ، بسچین ،کلومولہ، بونگام ، پیٹھگام، وٹسر و کھلمونڑو کی عوام دس روز بعد بھی بجلی سپلائی سے محروم ہے۔ علاقہ کی عوام نے بتایا کہ اگرچہ ترسیلی لاینوں و پولوں کی مرمت کی گی لیکن بجلی کی سپلائی بحال نہ کی گی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بچوں وودیگر کاروبار سے جڑے لوگ سخت مشکلات سے گزررہے ہیں ۔انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلداز جلد بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ وہیں چھاترو میں متعدد  سب ہیلتھ مراکز میں عملہ بھی برفباری کے بعد غائب ہے جس سے ان علاقہ جات کی عوام سخت مشکلات سے گزررہی ہے اور انھیں معمولی علاج کے لئے بھی بڑے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے عملے کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں دوسری جانب چھاترو کے سنگھپورہ سڑک پر برف ہنوز جمع ہے جس سے اس سڑک پر گاڑیوں کا سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا اگرچہ علاقہ میں مشین نے برف ہٹائی لیکن اوپر سے ہی جبکہ سڑک پر ابھی بھی کی انچ برف جمع ہے جسے گاڑیوں کو چلنے میں پھسلن ہورہی ہے اور کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے۔انتظامیہ کو جلد از جلد سڑکوں پر سے برف ہٹائی جانی چاہئے۔

تازہ ترین