تازہ ترین

گوانتانا موبے جیل کا5 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


 واشنگٹن//امریکا نے بدنام زمانہ گونتانا موبے جیل سے مزید پانچ قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کْل 46 قیدیوں میں سے 5 کو رہا کیا جائے گا، رہائی پانے والوں میں یمن کے 3، صومالیہ اور کینیا کا ایک، ایک قیدی شامل ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پانچوں قیدیوں کو کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے گوانتانا موبے جیل کو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب صرف 46 قیدی جیل میں موجود ہیں، گوانتانا موبے جیل میں پہلے 800 قیدی تھے اب 14 قیدیوں پر مقدمات چل رہے ہیں جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے، جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن گوانتانا موبے جیل بند کرنے کا وعدہ پورا کریں۔

تازہ ترین