تازہ ترین

رواں سال جدید ہسپتال عوام کو وقف کرینگے:جمعیت اہلحدیث

تاریخ    14 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


سرینگر/2022/ملت کی بیٹیوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کیلئے اقبال آباد بمنہ میں خواجہ محمد رمضان میر مرحوم کے وقف کردہ وسیع قطعہ زمین پر چند برس قبل جس تعلیمی دانشگاہ( سلفیہ عربک گر لز کالج) کی تعمیر کا جو عظیم منصوبہ جمعیت اہل حدیث نے ہاتھ میں لیا تھا،کل اس کی چھت پوشی کے کام کے آغاز پر منعقدہ تقریب پرجمعیت اہلِ حدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  الکلیتہ السلفیہ للبنات سرینگر سے اب تک  فار غات کی کئی ٹیمیں نکل چکی ہیں جو بفضل اللہ میدان عمل میں ملت و معاشرہ کی بچیوں اور دیگر خواتین کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں انہوں نے یہ نوید بھی سنادی کہ جلد ہی پلوامہ میں اسی نوعیت کا زیر تعمیر عظیم ادارہ بھی کام کرنا شروع کرے گا اوررواں سال میں ہی سرینگر میں زیر تعمیر ہسپتال بھی قوم کے نام وقف کررہے ہیں جس میں ڈائیالسز کی سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔

تازہ ترین