تازہ ترین

دل کا دورہ پڑنے 28 سالہ نوجوان کی موت

تاریخ    13 جنوری 2022 (29 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ ایک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالب علم بدھ کی شام سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
 
ماڈل ٹاؤن سوپور کے رہنے والے محمد راشد ولد غلام قادر اہنگر کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کی شام تقریباً 4 بجے راشد کو اپنے فون پر کال کی لیکن اس نے نہیں اٹھایا۔
 
انہوں نے بتایا کہ راشد کرن نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا، "اس کے بار بار فون کالز کا جواب نہ دینے کے بعد ہم پریشان تھے۔ اس کے بعد ہم نے ہسپتال میں ان کے ایک ساتھی کو بلایا جو اس کے کے کمرے میں گیا، لیکن اسے بے ہوش پڑا پایا‘‘۔ 
 
راشد کو بعد میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے "دل کا دورہ پڑنے سے" مردہ قرار دیا۔