تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، 2 لاکھ 47ہزار سے زیادہ نئے معاملے

تاریخ    13 جنوری 2022 (12 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
 
نئی دہلی//ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر پوری طرح بے قابو ہو چکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
 
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2لاکھ 47ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27فیصد زیادہ ہے۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔ 
 
اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531معاملے فعال ہیں۔ ساتھ ہی یومیہ پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 13.11 فیصد ہو گیا ہے۔