تازہ ترین

سرینگر ہوائی اڈے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہو سکتا ہے جرمانہ

پرواز سے 3گھنٹے قبل ہی ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی اجازت :اتھارٹی

تاریخ    13 جنوری 2022 (43 : 11 AM)   


اشفاق سعید
 
 سرینگر // سرینگر ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کووڈ وباء دوبارہ سے پھیل رہی ہے اور بھیڑ والے علاقوں میں انفیکشن زیادہ ہونے کلا خطرہ لاحق ہے ۔
 
ڈائریکٹر ائیرپورٹ اتھارٹی سرینگر کلدیب سنگھ نے اپنے ایک بیان میں تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ براہ کرم ہوائی اڈے پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔
 
ڈائریکٹر کے مطابق "ہم نو ماسک نو انٹری کے اصول پر عمل کررہے ہیں"۔ 
 
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر اپنا ماسک اُتارتا ہے تو 500 روپے جرمانہ ہو گا ۔
 
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر داخلے کا وقت پرواز کی روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے ہے جبکہ کچھ ایک مسافر پرواز سے 7-8 گھنٹے پہلے آ رہے ہیں، اس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے،انہوں نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر آئیں۔
 
ڈائریکٹر نے کہا کہ آج سے پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر داخلہ دیا جائے گا۔کیونکہ یہ ضروری ہے تب ہی ہم ہوائی اڈے پر بھیڑ کو کم کر سکتے ہیں۔
 
انہوںنے مسافروں سے کہا ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے پرہمارے سیکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔