تازہ ترین

تاریخی لالچوک کے احیاء کے خواہاں ہیں:ٹی اے سی ایل |کے ٹی ایم ایف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

تاریخ    13 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ٹریڈ ایسوسی ایشن سینٹرل لالچوک (گھنٹہ گھر) نے لالچوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف )کے صدر کو مدعو کیا گیا تھا اور ٹی اے سی ایل نے تاریخی لالچوک کے احیاء کیلئے باضابطہ طور پر کے ٹی ایم ایف میں شمولیت اختیار کی۔ٹی اے سی ایل نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد پرانے تجارتی مرکز لالچوک کو بحال کرنا ہے جیسا کہ اس وقت تھا کیونکہ اس وقت لالچوک میں پارکنگ کی کمی کی وجہ سے کاروبار ختم ہو رہا ہے، صارفین اپنی گاڑیاں پارک نہیں کر سکتے تاکہ وہ دکانوں کا دورہ کر سکیں، اگر وہ کسی طرح اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں تو ان پر غیر قانونی پارکنگ کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک اور وجہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے لالچوک میں داخل ہونے کے لیے ٹریفک کو روکنا ہے کیونکہ مسافر براہ راست لالچوک میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں، انہیں لالچوک کے باہر سوار ہونا پڑتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ عدالت کومنتقل کر دیا گیا ہے، کے ایم ڈی یارڈ، محکمہ جنگلات کو بھی یہاں سے منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے لالچوک میں صارفین کی تعداد کم ہو رہی ہے۔کے این