تازہ ترین

اطلاعات و نشریات کے وزارت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا،بعد میں ری اسٹور کیا گیا

تاریخ    12 جنوری 2022 (28 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کی وزارت کا سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بدھ کی صبح ’ہیک‘ ہوگیا جسے کچھ وقت بعد دوبارہ ری اسٹور کرلیا گیا۔
 
ہیکرس نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اکاؤنٹ کا نام ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر’ایلن مسک‘ کرکے پروفائل فوٹو پر مچھلی کی تصویر لگادی۔ اس کے ساتھ ساتھ کافی سارے ٹویٹ وزارت کے اکاؤنٹ سے کئے گئے۔
 
وزارت کے ہینڈل سے مسٹر مسک کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ایک پوسٹ کو ریٹویٹ بھی کیا گیا۔
 
اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا۔مسٹر مودی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنےکے بعد بھی اسی طرح کے پوسٹ شیئر کئے تھے۔ ہیکنگ کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ٹویٹ لکھے گئے تھے۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ اسی ہیکر نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ٹویٹر ہینڈل کو بھی ہیک کیا ہے۔