تازہ ترین

بھارت میں ایک دن میں 1لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

تاریخ    12 جنوری 2022 (13 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// بھارت میں کورونا کیسز 2لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک لاکھ 94ہزار 720نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 3,58,75,790ہوگئی ہے۔
 
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,84,231ہوگئی ہے۔
 
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
 
وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 4 ہزار 868 ہوگئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17,61,900 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 69,52,74,380 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔