۔3 اعلیٰ افسران جونیئر ایڈمنسٹر یٹو گریڈ میں شامل

۔16ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس کے تبادلے

تاریخ    12 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر کیڈر (اے جی ایم یوٹی) 2013 کے3آئی اے ایس افسران کے عہدوں کا تعین عمل میں لایا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے منگل کو جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر سگمنٹ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے3آئی اے ایس افسران کے مراتب کا تعین جونیئر ایڈمنسٹریٹو گریڈ میں یکم جنوری2022سے عمل میں لایا گیا۔ان افسران میں وکاس کنڈل،ایونی لواسہ اور انوشل گرگ شامل ہیں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا  ہے کہ  ان افسراں کو تیسرے مرحلے کے لازمی وسط کرئر تربیتی کورس کیلئے روانہ کیا جائے گا جبکہ اوینی لاوسہ اور انشول گرگ ایک برس کے اندر محکمہ جاتی امتحان بھی پاس کرینگے۔ادھر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16ڈی ایس پیز کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

تازہ ترین