تازہ ترین

سائنٹفک طریقے سے بھیڑ بکریوں کی پرورش | گاندربل میں 3 روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

تاریخ    12 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
گاندربل//ضلع شیپ ہسبنڈری گاندربل شعبہ نے کرشی وِگیان کیندر گاندربل کے اشتراک سے ضلع گاندربل کے بھیڑ بکریاں پالنے والوں کیلئے آج سے مرحلہ وار طریقے سے تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے ڈی ڈی سی ) گاندربل مظفر احمد پیر نے ضلع شیپ ہسبنڈری افسر گاندربل کی موجودگی میںٹرینیز کے گروپ کو منی سیکریٹریٹ گاندربل سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔چار مرحلوں کے پہلے مرحلے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے چالیس افراد کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا جنہیں کے وِی کے گاندربل میں سائنٹفک بھیڑ و بکریوں کی پرورش اور ذیلی پیشے میں اِس کے کردار کے موضوع پر تین دِن تک تربیت فراہم کی جائے گی۔
 

تازہ ترین