تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے امتحانات ملتوی کئے

تاریخ    11 جنوری 2022 (36 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
 
 
سری نگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر سمسٹر کے اختتامی امتحانات کو معطل کر دیا ہے۔
 
 
 
محکمہ کے سربراہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اسکول آف لاء اور منسلک لاء کالجوں کے جنرل ویوا وائس اور موٹ کورٹ آف ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانات اگلے ھکم نامے تک معطل رہیں گے۔
 
 
حکم نامے میں مزید کہا گیا، " طلبہ کو یکم فروری کو محکمہ کی ویب سائٹ پر بقیہ امتحانات کے مستقبل کے انعقاد کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا"۔