تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 68ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

تاریخ    11 جنوری 2022 (26 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج مسلسل 68ویں دن بھی مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو ا تھا۔
ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 81.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 78.71 روپے فی بیرل پر پہنچ گئی۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 68 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
میٹرو............پٹرول................ڈیزل ................... ..(روپے فی لیٹر)
دہلی .................95.41.......... 86.67
کولکتہ ........104.67.........89.79
ممبئی ................109.98..94.14
چنئی..................................101.40......91.43