تازہ ترین

آروی ایس نے سالانہ تقریب منائی

کہا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی شعبے میں بہتر مواقع

تاریخ    8 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// ایک بڑے آئی ٹی سروس فراہم کرنے والے ادارہ RVS iGlobalجس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے،نے 2 جنوری 2022 کو ہوٹل حیات ریجنسی دھرم شالہ ہماچل پردیش میں نئے سال کے سلسلے میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔تقریب کا آغاز وکرانت گپتا (ڈائریکٹر) کے افتتاحی نوٹ کے ساتھ ہوا جس میں کمپنی کی گزشتہ 7 سالوں میں ترقی اور کامیابی کا ذکر کیا گیا۔ وکرانت نے گزشتہ 4 سالوں میں کمپنی کی سو فیصدترقی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم آئی ٹی میںچوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور یہ ادارہ 4,500 سے زیادہ ہوٹلوں اور 5,000 سے زیادہ برطانوی، امریکی اور یورپی کاروباریوں کوآئی ٹی میں تکنیکی خدمات فراہم کر رہا ہے۔تقریب RVS کے ملازمین کی طرف سے مختلف رقص اور کھیل کی سرگرمیوں پر مشتمل رہی۔ کمپنی نے آنے والے مہینوں میں ملازمین کے نئے فوائد اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی متعارف کرائے جس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں کیریئر کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ سال 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے مختلف ایوارڈ اور نقد انعامات کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے۔تقریب کے دوران سندیپ شرما (چیف آپریشنز افسر) نے بتایا کہ RVS iGlobal دنیا بھر میں اپنے صارفین کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے زیادہ ہنر مند مواقع ہیں۔