تازہ ترین

بجلی سپلائی میں بہتری آئی ہے:چیف انجینئر

کپوارہ ضلع کا دورہ، کئی رسیونگ اسٹیشنو ں کا معائنہ کیا

تاریخ    7 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// چیف انجینئر محکمہ بجلی کشمیر نے شمالی ضلع کپوارہ کا تفصیلی دورہ کیا جہا ں انہو ں نے حالیہ برف باری کے بعد بجلی کی فراہمی سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ انہو ں نے ضلع میں کئی زیر تعمیر رسیونگ اسٹیشنو ں کا معائنہ کیا ۔انہو ں نے ہندوارہ اور کپوارہ میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور ضلع میں بجلی کی صورتحال سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے کپوارہ کے غالی زور ،ٹکر اور سہی پورہ ہایہامہ کے رسیو نگ اسٹیشنو ں کا بھی دورہ کیا ۔چیف انجینئر نے کہا کہ ان رسیونگ اسٹیشنو ں کو عنقریب مکمل کر کے عوام کے نام وقف کیا جائے گا تاکہ صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔انہو ں نے لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ ہر گھر تک بلال خلل بجلی سپلائی پہنچ جائے گی ۔چیف انجینئر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق عوام کو بجلی فراہم کریں ۔انہو ں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں دو فیڈرو ں کو چھو ڑ کر تمام فیڈر چالو کئے گئے ہیں اور باقی دو فیڈرو ں پر بھی کام جاری ہے اور بہت جلد ان فیڈرو ں سے بھی بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال موسم سرما میں بجلی سپلائی کی فراہمی میںبہتری آئی ہے اور اس سال محکمہ نے وقت پر شاخ تراشی بھی کی جس کی وجہ سے اس سال برف باری کے بعد بجلی سپلائی فراہم کرنے میں کم وقت لگ گیا ۔انہو ں نے کہا کہ اگر لوگ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں گے تو بجلی سپلائی میں اور بھی بہتری کے آثار ہیں ۔