اسرائیل میں حماس کی تقریباً 1500 لاشیں ملی ہیں: آئی ڈی ایف کا دعویٰ

File Photo

یو این آئی

یروشلم// اسرائیل کی فوج نے منگل کو حماس کے ساتھ بے مثال لڑائی کے چوتھے دن دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی کے پاس اسرائیل میں حماس کی تقریباً 1500 لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے بین الاقوامی ترجمان رچرڈ ہیچ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کے آس پاس اسرائیل میں حماس (عسکریت پسندوں) کی تقریباً 1500 لاشیں ملی ہیں سیکورٹی فورسز نے غزہ کے ارد گرد حفاظتی باڑ کے اس علاقے پر ”کم و بیش دوبارہ کنٹرول“ کر لیا ہے جسے ہفتہ کو حماس کے عسکریت پسندوں نے توڑ دیا تھا۔ ساحلی فلسطینی انکلیو کے ارد گرد کے علاقے میں 35 بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔

سرحد کے ساتھ رہنے والی کمیونٹیز کے رہائشیوں کو نکالنے کاکام ”تقریباً مکمل“ ہو چکا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری میڈیا اور انکلیو میں مسلح گروپوں کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 900 افراد مارے گئے ہیں، جب کہ غزہ میں تقریباً 130 شہری اور فوجی یرغمال ہیں۔