محمد تسکین
بانہال// منگل کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیڑاہ کے نزدیک بی ایس ایف کی کانوائے میں شامل ایک بس کے بریک فیل ہونے کے باعث اس کے آگے چل رہی ایک چھوٹی مسافر گاڑی اور ایک ٹریکٹر ٹرالی اس کی زد میں آگئیں تاہم ڈرائیور کی مستعدی سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔اس پرائیویٹ بس میں سوار بی ایس ایف کے چار اہلکار معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال رام بن میں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد رخصت کیا گیا۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد سڑک کی اپ لین میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور گاڑیوں کو نچلی سڑک ڈاؤن کے ذریعے گزارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں شاہراہ کو معمول کے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا۔