عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک 50 سالہ شخص کو مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق، مذکورہ شخص کو پیر کی شام سب سیکٹر پھلائی منڈال کے مکوال فارورڈ بیلٹ میں واقع میان بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب بی ایس ایف کے گشتی دستے نے دیکھا۔ حساس علاقے میں موجودگی کے بارے میں تسلی بخش وضاحت پیش نہ کرنے پر اسے تحویل میں لے لیا گیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر معذور ہو سکتا ہے۔
تاہم، سکیورٹی ایجنسیاں کسی بھی امکان کو نظرانداز نہیں کر رہیں اور اس کی شناخت اور مقصد جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے کوئی قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔ بعد ازاں اسے مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سرحدی علاقے میں مشبہ نقل و حرکت، بی ایس ایف نے جموں کے پھلائی منڈال میں ایک شخص کو کیا گرفتار