مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//شالہ گام ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں ایک شہر ی شدید زخمی ہوا۔ شالہ گام ٹنگمرگ میں اتوار شام کو ریچھ نے عبدالمجید ڈار ولد غلام قادر ڈار پر نزدیکی جنگل میں اس وقت حملہ کیا، جب مذکورہ شخص مویشی ڈھونڈنے گیا تھا۔ ڈار کی چیخ چیخ پکار سن کر لوگ فوری طور دوڑپڑے ،جہاں انہوں نے ڈارکو خون میں لت پت پایا۔لوگوں نے اُسے فوری طور ٹنگمرگ ہسپتال پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ا س کومزید علاج کیلئے صدر ہسپتال منتقل کیا ۔ زخمی شخص کو فوری طور امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی لوگوں نے ممبر اسمبلی واگوارہ کریری عرفان حفیظ لون اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ۔