عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ نے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2026-27 کے بجٹ تخمینے اور 2025-26 کے نظرثانی شدہ تخمینوں کی تیاری شروع کریں، جس کے ساتھ ڈی ڈی او کی سطح پر یہ عمل 20 اکتوبر تک اور ایچ او ڈی کی سطح پر 25 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا، جب کہ حتمی جانچ پڑتال محکمے کے ذریعے کی جائے گی۔