عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ضلع بڈگام کے شپرا ماگام علاقے میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر مسجد کی عمارت سے گرنے کے باعث 68 سالہ بزرگ شخص جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد یوسف صوفی ولد کے طور پر ہوئی ہے، جو اسی علاقے کے رہائشی تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، صوفی مسجد کی تعمیراتی جگہ پر کام کر رہے تھے جب وہ اچانک پھسل کر اونچائی سے نیچے گر گئے۔ مقامی افراد فوراً مدد کو پہنچے اورانہیں نازک حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ادھرترال میں محکمہ جنگلات کا ملازم دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔غلام محی الدین شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن نہر کھاسی پورہ جمعرات کے رو ز حسب معمول گھر سے ڈیوڑی کے لئے کارمولہ گیا جس دوران وہاں دوران ڈیوٹی ہی ملازم کو دل کا دورہ پڑنے سے سے فوت ہوا ہے ۔ اگر چہ ملازم کو فوری طور ترال ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔