عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ کا کہنا ہے کہ وہ لداخ کے لوگوں کی جائز لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں۔چرار شریف علاقے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران انہوں نے کہا: ‘ جب جموں و کشمیر کے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا تھا اور اس ریاست کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا تھا تب جو لوگ شاید خوش ہوئے تھے آج ان کو بھی احساس ہوا ہوگا کہ یہ فیصلے کسی کے حق میں نہیں تھے ‘۔ان کا کہنا تھا: ”فیصلے دلی میں لئے جاتے ہیں اور جموں و کشمیر یا لداخ کے لوگوں کو پوچھا نہیں جاتا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘ہم لداخ کے لوگوں کی جائز لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں اگر ان کے مطالبے ہیں کہ انہیں ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول میں شامل کیا جانا چاہئے تو ہم ان کے ساتھ ہیں’۔بڈگام ضمنی انتخاب پر،آغا روح اللہ نے کہا کہ انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرتے ہیں۔انہوں نے آئینی ذمہ داریوں کے باوجود انتخابات میں تاخیر پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کوئی بھی نشست خالی ہونے پر چھ ماہ کے اندر انتخابات میں حصہ لینا چاہیے ۔