عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر میں پولیس کی طرف سے ضبط کی گئی منشیات اور اور نشہ آور اشیاء کو کل تلف کیا گیا۔تلف کرنے کی مشق آئی جی سی لاسی پورہ، پلوامہ میں ہوئی اور سرینگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج 49 ایف آئی آر کے سلسلے میں ضبط شدہ منشیات کو شامل کیا گیا۔ مجموعی طور پر پکڑی گئی تقریباً 1140 کلو گرام نشہ آور اشیاء کو تلف کیا گیا، جن میں: 144.47 کلو گرام پوست کا بھوسا، 45.63 کلو گرام گانجہ، 5.01 کلو گرام چرس، 0.93 کلو گرام ہیروئن، 9247 بوتلیں، کوڈ 66 کی گولیاں، فاسٹ 66 کی بوتلیں شامل ہیں۔یہ اقدام منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کے پیچھے موجود نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں جموں و کشمیر پولیس کی غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔