Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سالانہ3000کروڑ روپے کی کھپت جموں و کشمیرادویات استعمال کرنے میں اترپردیش اور مہاراشٹراسے آگے

Mir Ajaz
Last updated: February 7, 2025 10:49 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ہرفرد سالانہ اوسطاً2ہزار کی دوائی کھاتا ہے، تجارت بے لگام اور غیر منضبط

پرویز احمد

سرینگر //مٹھائیوں کی طرح از خود دوا ئیاںکھانے اور ڈاکٹروں کی جانب سے بے تحا شا ادویات لکھنے کے رجحان نے جموںو کشمیر کو ایک بہت بڑی ڈرگ منڈی میں تبدیل کردیا ہے جہاں ہر فرد اوسطاً سال میں 2ہزار روپے کی دوائی کھاتا ہے اور ہر سال اس یونین ٹریٹری میں 3000کروڑ روپے مالیت کے ادویات کی کھپت ہوتی ہے ۔صورتحال کی سنگینی کا یہ عالم ہے کہ ہم نے ادویات کی کھپت میں اپنے سے کئی گنا بڑی ریاستوں جیسے اتر پردیش اور مہاراشٹرا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
3ہزار کروڑ سالانہ
جموں و کشمیر میں مختلف بیماریوں کے پھیلائو ، عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ، ازخود دوائیاں کھانے کی چلن نے ادویات کے کاروبار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کردہاہے اور جموں و کشمیر میں آبادی کے لحاظ سے بہت بڑیریاستوں مہاراشٹرا اور اتر پردیش سے کہیں زیادہ ادویات کا استعمال ہورہا ہے۔ جموں و کشمیر میں ادویات کے کاروبار پر نظر گذر رکھنے کیلئے ذمہ دار محکمہ ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنازیشن کے سینئر افسران کا مانناہے کہ جموں و کشمیر میں شوگر ، بلڈ پریشر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ازخود دوائی کھانے کی عادت پڑ گئی ہے اور اس کی وجہ سے ادویات کے بارو بار میں بھی سالانہ بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ ڈرگ کنٹرول کے سینئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جموں و کشمیر میں 3000کروڑ روپے پر پھیلے ادویات کے کاروبار میں سے 350کروڑ روپے کی وہ ادویات بھی شامل ہیںجنہیں سالانہ جموں و کشمیر سے در آمد کیاجاتی ہے۔ برآمد کی جانے والی ادویات میں آیورویدک ادویات کے علاوہ بنڈیج ،کاٹن اور پیرا سیٹامول اوردیگر ادویات شامل ہیں۔اُن کا کہناتھا’’کشمیر کے ہر گھر میں ادویات کے ڈھیر لگے ہیں اور جو لوگ اپنے آپ کو ٹھیک تصور کرتے ہیں ،وہ بھی از خود ادویات لینے سے گریز نہیں کرتے ہیں‘‘۔انہوںنے ایک جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میںہر فرد سالانہ تقریباً 2ہزار روپے کی دوائی کھاتا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں یہ تجارت کافی پھیلی ہوئی ہے کیونکہ یہاں لوگ از خود دوائیاں کھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں خود دوائی کھانا چلن بن گیا ہے اور اس کی وجہ سے یہ کاروبار کافی بڑھ گیا ہے۔مذکورہ افسر نے کہا ’’ یہ کاروبار بہت زیادہ ہے جو سماج کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘‘۔
دوافروش کہتے ہیں
سرینگر کمسٹس اینڈ ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالاحد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ یہ بہت بڑا کاروبار ہے اور اس کا مکمل اندازہ ناممکن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ’’ صرف سرینگر میں کل 2700دوا فروش اور ڈسٹریبیوٹر رجسٹرہیں جن میں سے 1600ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ جڑے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ جڑے ممبران ماہانہ 65کروڑ روپے کی تجارت کرتے ہیں جو سالانہ 780کرروڑ روپے بنتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر1100دوا فروش و ڈسٹری بیوٹر بھی اسی لحاظ سے یہ کاروبار کرتے ہونگے ۔عبدالاحد نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پرائیوٹ ہسپتالوں اور نجی کلنک چلانے والے ڈاکٹروں نے بھی اپنی کمپنیاں کھول رکھی ہے جو صرف اپنی ہی کمپنی کی دوائی لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تجارت کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ اب ہر ایک ڈاکٹر نے اپنی دو چار کمپنیاں کھول رکھی ہیں اور وہ صرف اپنی کمپنیوں کے ہی ادویات لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد خود دوائیاں کھاتی ہے اور ایسی صورت میں کسی کے پاس بھی اس تجارت کے صحیح اعداد و شمار موجود نہیں ہوسکتے ہیں تاہم محتاط انداز ہ کے مطابق یہ ہزاروں کروڑ روپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارت ہرگذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
بے لگام تجارت
کشمیر پرائیوٹ ہاسپٹلز اور ڈائیگوناسٹک سینٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عمر نےاس ضمن میں بتایا ’’پہلے یہ کاروبار 800کروڑ پر مشتمل تھا لیکن اب یہ کم ازکم 2000کروڑ روپے پار کرچکا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کی اصل مالیت جاننا مشکل ہے کیونکہ اب ہر کوئی نجی کلنک چلاتاہے اور ہر کوئی اپنی دوائی کا برانڈ بناتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارت بے لگام ہے اور ان پر کسی سرکاری ادارے کی کوئی نظر گذر نہیں ہے۔ عمر نے بتایا کہ اس وجہ سے اس تجارت کے صحیح و اصل اعداد و شمار کسی کے پاس موجود نہیں ہیں ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025
صفحہ اول

پانچ طیارے مار گرائے گئے،ٹرمپ کا دعویٰ پاک بھارت جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی

July 19, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?