سرینگر//بھارت کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائر ٹیل نے وادی کشمیر کے22قصبہ جات میں اپنی 4G خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین فورجی سمارٹ فونز اور فور جی ہاٹ سپاٹ کی مدد سے ائر ٹیل تھری جی کی قیمتوں پرفور جی خدمات سے مستفید ہونے کے علاوہ بلا خلل ایچ ڈی ویڈیو سٹریمنگ، مویز، موسیقی اور تصاویر کی تیز رفتار اَپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔صارفین فور جی سم مفت حاصل کرکے اپنی پسند کا پری پیڈ یاپوسٹ پیڈ پلان منتخب کرسکتے ہیں۔اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ائر ٹیل جموں کشمیر کے سی او او رویندرا ڈیسائی نے کہا’’ہمیں وادی کشمیر میں فور جی سہولیات شروع کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم صارفین کو ملک کے سب سے بہترین سمارٹ فون نیٹ ورک پر بہترین خدمات فراہم کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔