بڈگام//وسطی ضلع بڈگام کے چھیر ہارا گاﺅں میں 300فٹ پہاڑی سے مٹی کا تودا گر آیاتاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ بیروہ بڈگام کے چھیر ہارا گاﺅں میں جمعرات کی صبح خوف ودہشت مچ گئی جب یہاں اچانک 300فٹ پہاڑی سلسلے کا ایک حصہ رہائشی مکانوں پر گر آیا ۔ پولیس کے مطابق مٹی کا ایک بڑا تودا گر آنے سے کئی رہائشی مکان دب گئے ،تاہم ان میں درجنوں افراد پر مشتمل3کنبے معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ضلع ترقیا تی کمشنر بڈگام ہارون ملک کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایم بیروہ کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،جو واقعہ سے متعلق تمام تفاصیل حاصل کرنے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات کا بھی پتہ لگائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم میںڈی ایف او سوئل کنرویشن اورمحکمہ زراعت کے سینئر افسران شامل ہیں۔