پونچھ//ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایڈمنسٹریٹراوقاف اسلامیہ پونچ نے وقف املاک کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں علماء کرام و سیول سوسائٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ منڈی،لورن،ساؤجیاں،سرنکوٹ، بفلیاز،سہڑی خواجہ،کھنیتر، گلپور،دیگوار،چنڈک' جھلاس' ساتھرہ' فضلہ باد و پونچھ کے سینکڑوں معزز شہریوں نے شمولیت کی-اس دوران تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اسکے بعد مقررین میں سے پیر نثار شاہ' ایڈوکیٹ آفتاب گنائی'حافظ شہزاد انوری' ڈاکٹر غلام عباس'احد بھٹ'انور حسین شاہ'مولانا مجید' سید فداد شاہ'شکیل پرے'فاروق خان' سکندر حیات طارق' ڈاکٹر بشیر خان'نے ایڈمنسٹریٹر کی سرہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخلص ہو کر وقف املاک کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ انکی نہ صرف حمایت کرے بلکہ حسب ضرورت انکا مکمل تعاون کرے-ناظم اعلی انوارالعلوم حافظ مجید و خطیب و امام مرکزی جامع مسجد پونچھ مفتی فاروق مصباحی نے ایڈمنسٹریٹر موصوف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف املاک کے تحفظ کیلئے ان کاجو بھی ا قدام ہوگا اس میں پونچھ کی ساڑھے پانچ لاکھ مسلم عوام کا مکمل ساتھ رہا اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ریاض آتش نے اپنے خطبہ کے دوران کہا کہ ہر گاؤں میں پنچایت سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ جن لوگوں نے اوقاف کی جائیداد پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے ان سے مصلحت کر کے ان سے زمینیں چھڑوائی جائیں اور اسکے بعد بلاک'تحصیل اور ضلع سطح کی کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گیں تاکہ پونچھ' منڈی اور سرنکوٹ کے اوقاف کو معقول طریقہ سے سٹریم لائن کیا جاسکے-انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کار خیر میں عام لوگوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہ املاک قوم کا اثاثہ ہے اس میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی-اس دوران اجلاس کی نظامت حمید نباض نے کی-