سرنکوٹ// پنتھرس پارٹی کے ضلع صدر اشفاق احمد رانا نے پارٹی ورکروں کے ساتھ ضلع کی مانگ کو لے کر احتجاجی ریلی نکالی جو سرنکوٹ بس اڈے سے لے کر اقبال نگر سے بس اڈے پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق احمدرانانے بتایا کہ اگر شوپیاں کو آبادی اور رقبے کے حساب سے دیکھا جائے تو سرنکوٹ اس سے بہت بڑا علاقہ ہے۔ جس میں آبادی بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے سرکار سے مطالبہ کیا سرنکوٹ کو جلد از جلد ضلع کا درجہ دیا جائے۔ جو یہاں کی عوام کو ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ہم پچھلے تین روز سے الگ الگ جگہوں پر مظاہرے کر کے عوام سرنکوٹ میںضلع کے معاملہ کو لے کر جانکاری دے رہے ہیں کہ ہماری عوام کو ضلع کی ضرورت ہے۔ اگر سرکار نے سب ضلع سرنکوٹ کو ضلع کا درجہ دینے میں سنجیدہ فیصلہ نہیں لیا تو ہم تمام لوگ قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاجی دھرنے پربیٹھیں گے جو ہم نہیں کرنا چاہتے اور اگر سرکار سندر بنی کو ضلع کادرجہ دے سکتی ہے تو سرنکوٹ کو کیوں نہیں ،کیا سرنکوٹ کی عوام ضلع کے کے قابل نہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کے بجائے ان کی مانگوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔