درہال//محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کی عمل آوری کے سلسلے میں بلاک ڈیولپمنٹ افسردرہال چوہدری عبدالحق کی صدارت میں ایک میٹنگ کاانعقاد کیاگیا جس میں سکیموں کی عمل آوری پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اس دوران سوچھ بھارت مشن کے تحت تمام پنچایتوں کوکھلے میں پاخانے کی سماجی برائی سے نجات دلانے کیلئے بیت الخلائوں کی تعمیراور31مارچ تک کے اہداف کے حصول کویقینی بنانے کیلئے محکمہ کے اہلکاران پرزوردیا۔بی ڈی اونے مختلف پنچایتوں کے وی ایل ڈبلیوزکوسختی سے ہدایات دیں کہ وہ فریقین کے ساتھ قریبی تال میل قائم کریں اورسوچھ بھارت مشن ودیگرترقیاتی کاموں کووقت مقررہ کے اندرمکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ بیت الخلائوں کی تمام رقومات مستحقین کورواں ماہ کے آخرتک اداکردی جائیں گی۔اس دوران پروگرام افسردرہال محمدیعقوب ملک بھی موجودتھے۔