منڈی//محکمہ زراعت کی جانب سے پونچھ کے درہ دلیاں، چکراڑا اور کواڑیاں میں عوام کیلئے جانکاری کیمپ منعقد کئے گئے ۔اس دوران لوگوں کو محکمہ کی متعدد سکیموں سے روشناس کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے ان علاقوں میں تیس لوگوں میں سیزنل ہوسز90فیصدی سبسٹی پر مہیا کروائے گئے اور لوگوں کو زمینوں میں بیجنے کے لئے عمدہ قسم کے بیج بھی دیئے گئے ۔محکمہ کے سربراہ پی کے کول اور ایچ ڈی اوحمد رفیق سودن نے عوام کو محکمہ کی اسکیموں کے بارے میں روشناس کروایا۔ رفیق سود نے کہا کہ ان کا محکمہ 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے اور کسان ان سے کسی بھی طرح کی جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔ لوگوںکومحکمہ کی طرف سے پانچ ورمی کمپوزٹ ،سبزیوں کی عمدہ اقسام کے بیج، 4ٹریکٹر اور 50کلسٹر سیٹ بھی دیئے گئے ۔