پونچھ//پونچھ میں ضلع پولیس لائین چوک میں ایک موٹر سائیکل پلٹ گیا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار دو نوجوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ۔اس دوران وہاں موجود لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہا ان کی مرہم پٹی کی گئی۔موٹر سائیکل پر سوار ان دونوں نوجوانوں کی شناخت عاصف خان اور اعجاز احمد ساکن محلہ شنکر نگر پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔