پونچھ//پی ڈی پی۔بی جے پی کی مخلوط سرکار نے راجوری اور پونچھ اضلاع کو نظر انداز کیا ہے۔ سابقہ وزیر اور نیشنل کانفرنس کے ایک سرکردہ لیڈر میاں االطاف نے مبینہ الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار ان علاقوں میں لوگوں کی بھلائی کے لئے کوئی کام کرنے میں ناکام رہی ہے۔راجوری اور پونچھ اضلاع کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران لوگوں کے متعدد وفود ان سے ملاقی ہوئے اور اپنی شکایات خصوصاًبیروزگاری اور ترقیاتی مدعوں کے علاوہ روڈ انفراسٹریکچر ،بجلی سپلائی اور پانی کی شدید قلت اور ہیلتھ انفراسٹریکچر کے مسائل اُٹھائے ہیں۔اپنے بیان میں پارٹی کے سرکردہ لیڈر نے کہا کہ ا ن علاقوں میں ترقیاتی کام بُری طرح سے متاثر ہوئے ہیںکیونکہ موجودہ سرکار فقط پریس بیانات اور فوٹو سیشن میں اعتبار رکھتی ہے جبکہ ان علاقوں میں ترقی کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار جموں۔پونچھ شاہراہ کو چار گلیار ، جسے وزیر اعظم نے2015 پیکئیج میں منظور کیا تھا،کوبنانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے سرکار پر سرحدی علاقوں میں گولہ باری سے متاثرین کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔دورہ کے دوران انکے ہمراہ سینئر این سی لیڈر و سابقہ ایم پی مرزا عبدل رشید اور چودھری لیاقت بھی تھے۔