پونچھ//اتوار کو لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلہ ہوا ہے۔ضلع پونچھ سے ملنے والی سرحد پر ہندوپاک افواج کے درمیان شدید گولی باری ہوئی۔اطلاعات کے مطابق اگر گولی باری کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں اطراف کے رہنے والے عوام ایک بار پھر سہم کر رہ گئے۔ ہندوستان فوج کے مطابق اتوار کو پاکستانی فوج نے پونچھ سے ملنے والی سرحد کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے آدھ گھنٹہ تک مسلسل گولہ باری جاری رکھی۔ اس موقعہ پر ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔ فوج کے مطابق اس موقعہ پر گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جب پاکستانی فوج نے اس پار شیلنگ کی۔اس سے قبل بالاکوٹ کے مقام پر 18مارچ 2018 کو پاکستان نے گولہ باری کرتے ہوئے ایک مکان کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک ہی کنبہ کے 5افراد از جان ہوگئے جبکہ 2افراد بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے رواں سال کے دوران لائن آف کنٹرول پر آر پار شیلنک کے نتیجے میںاب تک 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 12فورسز اہلکار بھی شامل ہیں۔