راجوری//چیئرمین ٹرائبل ویلفیئر سوسائٹی پروفیسر ایم کے وقارنے گزشتہ روز وزیر تعلیم الطاف بخاری سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اپنی ملاقات کے دوران وزیر تعلیم سے کئی مطالبات رکھے جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں ایم اے اردو کا کورس شروع کرانے اور کالاکوٹ کے ہائر اسکنڈری اسکولوں میں اردو اساتذہ تعینات کئے جانے کا مطالبہ شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوش طبقہ کے بچے ابھی بھی ریاستی ومرکزی سرکار کی طرف سے شروع کردہ تعلیمی اسکیموں سے باہر ہیں جن کے روشن مستقبل کے لئے خانہ بدوش بچوں کو گجر بکروال ہوسٹلوں میں داخل کرنے کے ساتھ ان کے لئے معقول تعلیمی نظام فراہم کیاجائے ۔انہوں نے کالاکوٹ میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کے فقدان پر بھی وزیرکو آگاہ کیا ۔ ایم کے وقار نے کہا کہ ریاستی سرکار عوام کے فلاح اور مجموعی ترقی کے لئے اقدامات کرے ۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے یقین دلایاکہ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں اردو مضمون میں ماسٹرزاور کالاکوٹ کے اسکولوں میں اردو اساتذہ تعینات کئے جائیںگے ۔