پونچھ//درج ذیل طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعظم اور صدر کو یادداشت پیش کی۔یہاںجاری بیان کے مطابق جموں کشمیر ریزرو کیٹگری امپاورمنٹ الائنس کے ضلع صدر و گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری محمد اسد نعمانی کی قیادت میں ایک وفد نے اے سی آر پونچھ اشرف چوہدری کے ذریعہ ملک کے وزیر اعظم اور صدر کو یادداشت پیش کی۔اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد اسد نعمانی نے کہا کہ اس وقت پسماندہ طبقہ جات کے لوگوں کے خلاف ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کام کیا جا رہا ہے اور انہیںپریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ پسماندہ طبقہ کے لوگوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ان کاکہناتھاکہ ملک میں ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریزرویشن کی بنیاد پر ترقی کا حق بھی چھینا جارہاہے جبکہ جنگلات ایکٹ بھی نافذ نہیں کیاجارہا ۔انہوںنے کہاکہ آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دی جائے ۔وفد میںرزاق گلشن،سابق سرپنچ نور احمد،خادم حسین انسپکٹر پنچایت،عطاللہ شاد،سرفراز چوہان،اشرف چوہان،فیض اکبر چوہدری،شبیر احمد پسوال،بابو منظور پسوال،محمد یوسف روانہ،عدنان احمد چوہدری،میر احمد چوہدری،اخلاق تبسم،طارق کوہلی،بشارت انقلابی،خورشید بجاڑ وغیرہ بھی شامل تھے ۔