راجوری//بی جے پی لیڈروایم ایل سی وبودھ گپتانے راجوری قصبہ کادورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔اس دوران رکن قانون سازکونسل نے مختلف مقامات پرلوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ راجوری ضلع میں اس وقت 150کروڑروپے کے ترقیاتی کام چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تیزرفتارکاموں سے پتہ چلتاہے کہ انتظامیہ قصبہ کی ترقی کیلئے مرکزی وریاستی معاونت کی سکیموں کی عمل آوری کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخی پروجیکٹوں مثلاًپلوں، سڑکوں اورمختلف پارکوں کی تعمیرکاکام تیزرفتاری سے چل رہاہے جس سے راجوری کوماڈل قصبے کے طورپرترقی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے راجوری قصبے کویکسرنظراندازکیاجس کی وجہ سے راجوری تعمیروترقی میں پچھڑکررہ گیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کاراجوری کی ترقی کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے مقامی لوگوں کابھی شکریہ اداکیاکہ انہوں نے ترقیاتی مہم کوحمایت دی۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے نوجوانوں کووزیراعظم کے مشن کوآگے بڑھانے کیلئے تعاون دیناچاہیئے۔اس دوران بی جے پی لیڈردنیش شرمانے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے راجوری کی ترقی کیلئے کاموں پراطمینان کااظہارکیا۔اس موقعہ پر آتم گپتا ،عبدالحسین، دلجیت سنگھ ، وکرم سنگھ،محمدشریف،جاویداحمد،کوشل کمار، محمدشفیع، جسبیرسنگھ ،راجارتن ، دنیش تارا، کیول کمار،بلبیرکمار، ہیماکانت اورگارورام بھی موجودتھے۔