پونچھ// آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا احتجاج27فرووری سے جاری ہے جو 37ویں روز بھی جاری رہا۔فوارہ گارڈن پونچھ میں بڑی تعداد میں ان ورکروں نے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیںاور ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی ہزاروں خواتین اتنے روز سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر اپنے حق کیلئے آواز بلند کررہی ہیں مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ان ورکروں کاکہناتھاکہ ایک طرف سرکار بیٹی بچائو ۔بیٹی پڑھائو کانعرے لگا کر خواتین کی بہبود اور خود کفالی کے بڑے بڑے کارنامے انجام دینے کا دعویٰ کر رہی ہے تودوسری جانب خواتین کے ساتھ ہی ناانصافی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے تنخواہوں میں اضافے، پنشن اسکیم لاگو کرنے اور سبکدوشی کے وقت دوسرے ملازموں کی طرح فائدہ دینے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ وہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیںگی ۔