راجوری //سات ہفتوں کے بعد نوشہرہ میں معمولات زندگی بحال ہوگئے اور اس دوران تجارتی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئیں ۔گزشتہ روز ضلع انتظامیہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کامیاب میٹنگ کے بعد ہڑتال تین ماہ تک کیلئے ملتوی کرنے کافیصلہ لیاگیاتھا جس کے ساتھ ہی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی اور بازار کھل گئے ۔بدھ کے روز لوگوںنے معمول کے مطابق اپنے کام انجام دیئے اور گھریلو ضروریات کی اشیاء کی خریداری کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سینتالیس دنوںتک مسلسل نوشہرہ کے لوگوںنے ضلع درجہ کی مانگ پر ہڑتال کی جس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ۔