ڈوڈہ//یوتھ کانگرس کے ڈوڈہ، اْودھم پور،کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے انچارج راشد ملک کی صدارت میں ڈوڈہ میں یوتھ کانگرس کارکنان کا ایک اِجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمانی انتخابات کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے سے متعلق مشاورت عمل میں لائی گئی۔اِجلاس میں حلقہ انتخاب ڈوڈہ اور بھدرواہ سے یوتھ کانگرس کارکنان کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔یوتھ لیڈر کو ڈوڈہ یوتھ کانگرس لیڈران نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے مطابق پوری لگن کے ساتھ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کر رہے ہیں۔اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشد ملک نے کہا کہ 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اور فرقہ پرست سیاسی طاقتیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے کی تاک میں ہیں اور وہ اقتدار میں آنے کیلئے عوام کو پھوٹ ڈالنے کی پوری کوشش میں لگے ہیں اس لئے حالات کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جا رہا ہے۔اْنہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یک جْٹ ہو کر اِن طاقتوں کا سامنا کریں اور آپسی بھائی چارے ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔