مینڈھر// مینڈھر قصبہ میں پینے کی صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لو گو ں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے تاہم متعلقہ حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ قصبہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دنو ں تک پا نی سپلا ئی نہیں کیاجاتا جبکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے چشمے پہلے سے ہی سوکھ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پانی کا سارا دارومدار محکمہ پی ایچ ای پر ہے لیکن اس کو ٹس سے مس نہیں ۔محمد جمیل اور کشور داس کاکہناہے کہ قصبہ میں سپلائی ہونے والی پانی کی جگہ کچھ لوگوںنے موٹریں لگارکھی ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین کو ٹس سے مس نہیں جس سے صاف عیا ں ہو رہا ہے کہ ملا زمین کی ملی بھگت سے چشمہ کے اوپر کھلے عام مو ٹر یں لگی ہو ئی ہیں ۔انہو ں نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی ہے کہ اے ای ای مینڈھر کو کارروائی کی ہدایت دیں اور سپلائی لائن کو بہتر کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ اس سے قبل کئی بار متعلقہ افسر سے بات کی گئی لیکن اس نے کوئی بھی کا رروائی نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مینڈھر میں اپنی سروس کے بچے ہوئے دن نکال رہے ہیں ۔