رام بن // چیف ایجوکیشن افسر عبدالحمید فانی نے گول زون کے متعدد تعلیمی اداروں کا معاینہ کیا ۔انکے ہمراہ اے ڈی پلاننگ ،پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول گول ننا جی ٹکو ،زیڈ ای او گول چودھری محمد خالق بھی تھے۔سی ای او سے مقامی لوگوں کے کئی وفود بھی ملاقی ہوئے اور ان کواپنے مسائل پیش کئے،سی ای او نے وفود کو بغور سُنا اور مسائل کا ازالہ کیا۔زیڈ ای او گول نے اکیڈمک سیشن 2018 – 19 کے لئے عارضی نتظام کرنے کی ایک تجویز پیش کی،جس پر سی ای او نے ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں سے منظوری لانے کی یقین دہانی کرائی۔سی ای او نے کیندریہ ودیالیہ کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے ایم ایس دھرمکنڈ ،یو پی ایس ہاروگ، ایچ ایس ایس سنگلدان ،یو پی ایس شالیکنڈ ،ایچ ایس ایس گول کا بھی دورہ کیا۔ اسکے علاوہ سی ای او نے ایچ ایس ایس گول کے احاطہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے دو اساتذہ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔