منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ میںعوامی بیداری کے مقصد سے مختلف محکمہ جات کی طرف سے کئی مقامات پر بیداری کیمپ لگائے گئے ۔اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منجاکوٹ میں سوئوچھ بھارت ابھیان پر ایک کیمپ لگایاگیاجس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی ۔اسی طرح سے ہائی اسکول گلہوتی اور ہائی اسکول گھمبیر براہمناں میں بھی آگاہی کیمپ لگائے گئے ۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او منجاکوٹ نجمہ اختر،زونل سپورٹس ایجوکیشن آفیسر عبدالرزاق خان اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجو دتھے۔